در نایاب: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ٹاؤن پلاننگ ونگ کی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں جاری، بغیر نقشہ تعمیر متعدد عمارتیں مسمار اور سربمہر کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایل ڈی اے عثمان معظم کی خصوصی ہدایت پر شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں، ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ 1 کے ڈائریکٹر سلمان محفوظ کی زیر نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر سکندر ہارون، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ناصر مقبول اور پولیس کے اہلکار غیر قانونی تعمیرات کو مسمار اور سر بمہر کر رہے ہیں ۔
گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ سوسائٹی میں 108 اے میں بغیر نقشہ بننے والی عمارت کو مسمار کر دیا گیا، فیروز پور روڈ پر گھریلو پلاٹ پر کمرشل سڑیکچر کو مسمار کیا گیا۔