وزارت کا قلمدان سنبھالتے ہی صوبائی وزیر خوراک نے ملاوٹ مافیا پر ہلہ بول دیا

 وزارت کا قلمدان سنبھالتے ہی صوبائی وزیر خوراک نے ملاوٹ مافیا پر ہلہ بول دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد : صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری کی پریس کانفرنس، کہتے ہیں کہ ملاوٹ کرنے والوں کو اصلاح کا واضح  پیغام ہےیا پھر پنجاب چھوڑ دیں، ان کی جنگ اس با اثر مافیاسےہے جو عوام کے زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزارت کا قلمدان سنبھالتے ہی صوبائی وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چودھری کی منسٹر بلاک میں وزارت خوراک کے مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے پریس کانفرنس کی۔ وزیر خوراک کا کہنا تھا کہ ملاوٹ کے خلاف خود نکلیں گےجو ملاوٹ کرتا پکڑا گیا بھول جائے کہ اس کے لیے کوئی معافی ہے۔

  سمیع اللہ کا  مزیدکہنا تھا کہ عمران خان نےپہلے خطاب میں خوراک کے مسئلے پر کافی زور دیا کوشش ہے کہ ان کے مشن کے مطابق کام کریں۔ گنے کے کاشتکاروں کی ادائیگوں کے حوالے سے سیکرٹری خوراک سے تفصیل سے بات ہوئی ہے جلد ہی کاشت کاروں کو بقایا جات دلوائیں گے۔  وزیر خوراک نے عوام سے درخواست کی کہ وہ اپنی تجویز اور ادارے سے شکایت کے حوالے سے آگاہ کریں تاکہ فوڈ اتھارٹی سمیت دیگر اداروں کو بہتر بنایا جا سکے۔