ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ذوالحجہ کے آغاز کی ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں

ذوالحجہ کے آغاز کی ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ذوالحجہ کے آغاز اور عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخوں سے متعلق ابتدائی حساب سامنے آ گیا ہے، جبکہ حتمی فیصلہ چاند کی رویت کے بعد کیا جائے گا۔ ملک بھر میں عید کے شیڈول پر نظر رکھنے والے ادارے 17 مئی کے اجلاس کے منتظر ہیں۔

حسابات کے مطابق اگر 17 مئی کو ذوالحجہ کا چاند نظر آ گیا تو یکم ذوالحجہ 18 مئی سے شروع ہوگی اور عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائے گی۔ تاہم اگر چاند نظر نہ آیا تو ذوالحجہ کا آغاز ایک دن تاخیر سے ہوگا اور عید 28 مئی کو ادا کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ذوالقعدہ کا آغاز 19 اپریل 2026 کو ہوا تھا، جبکہ ذوالحجہ کے چاند کیلئے رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس 17 مئی کو متوقع ہے۔ اسی اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب عدالت نے عید کے چاند کے اعلان میں تاخیر سے متعلق دائر درخواست کو نمٹا دیا ہے۔

سرکاری کیلنڈر کے مطابق عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 27 سے 29 مئی کے درمیان متوقع ہیں، تاہم اگر ذوالحجہ 19 مئی سے شروع ہوتا ہے تو چھٹیاں 28 سے 30 مئی تک بھی جا سکتی ہیں۔ حتمی تاریخوں کا اعلان چاند کی رویت کے بعد کیا جائے گا۔