ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری,پاسپورٹ اور امیگریشن پروسیس کو ڈیجیٹل بنانے کا فیصلہ

سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری,پاسپورٹ اور امیگریشن پروسیس کو ڈیجیٹل بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی پاسپورٹ اور امیگریشن نظام سے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا جس سے شہریوں کو بروقت اور بہتر سہولیات میسر ہوں گی۔

ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت اجلاس میں امیگریشن اور پاسپورٹ کے نظام کو جدید بنانے کیلیے بریفننگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن پروسیس کو مکمل ڈیجیٹل بنانے پر کام جاری ہے جس سے نہ صرف سسٹم میں شفافیت آئے گی بلکہ عوام کو بروقت اور بہتر سہولیات میسر ہوں گی۔

اس منصوبے کے تحت عوامی شکایات کے فوری ازالے کیلیے جدید ڈیجیٹل کمپلینٹ سینٹر قائم کیا جائے گا جہاں شہری اپنی شکایات، سوالات اور مسائل کو آن لائن ایپ کے ذریعے درج کر سکیں گے۔ یہ نظام 24 گھنٹے فعال ہو گا۔