ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

والڈ سٹی آف لاہور(ترمیم) بل 2025 منظور ؛ نیا نام پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیریٹیج ایریاز اتھارٹی

 والڈ سٹی آف لاہور(ترمیم) بل 2025 منظور ؛ نیا نام پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیریٹیج ایریاز اتھارٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ کا اجلاس ہوا،کمیٹی کی دو تجاویز کے ساتھ دی والڈ سٹی آف لاہور(ترمیم) بل 2025 منظور کرلیا گیا 
اتھارٹی وائس چیئرمین کی تقرری کا اختیار وزیر اعلیٰ پنجاب کو دینے کی تجویز دی گئی ،بل میں وائس چیئرمین کا عہدہ چیف سیکرٹری کو تفویض کرنے کے احکامات دیے گئے ، اجلاس کے دوران کمیٹی کی سزائیں کم اور جرمانے بڑھانے کی تجویز دی گئی ، کمیٹی منظوری کےبعد بل ایوان میں رائے شماری سے منظور کروایا جائے گا،پیر اشرف رسول نے قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ کے اجلاس کی صدارت کی

لاہور تک محدود والڈ سٹی اتھارٹی کا دائرہ کار اب پورے پنجاب میں ہوگا،والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا نیا نام پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیریٹیج ایریاز اتھارٹی ہوگا،اتھارٹی پنجاب کے تمام ورثائی علاقوں، جائیدادوں کے تحفظ کی ذمہ دار ہوگی، پنجاب والڈ سٹیز اتھارٹی بوسیدہ عمارت کو خطرناک قرار دے سکے گی،اتھارٹی کو کسی بھی علاقے کو ثقافتی اہمیت کی بنیاد پر ورثائی زون قرار دینے کا اختیار ہوگا