ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے فیصلے پر عمل درآمد کو فعال جنگ سمجھا جائے گا، جنگ ہوتی ہے تو خون بہتا ہے بلاول بھٹو

پاکستان کے پاس ایسے دریا نہیں جن کو ہم جوابی طور پر بھارت کے خلاف روکیں، پاکستان ایل او سی پر بھارتی فائرنگ کا جواب دے رہا ہے، بلاول بھٹو کا انٹرویو

سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے فیصلے پر عمل درآمد کو فعال جنگ سمجھا جائے گا، جنگ ہوتی ہے تو خون بہتا ہے بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کے اس مؤقف کو دہرایا ہے  کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے فیصلے پر عمل درآمد کو فعال جنگ سمجھا جائے گا۔ 

بلاول بھٹو نے نرطانوی نشریاتی ادارہ سے انٹرویو میں اپنے گزشتہ ہفتے سکھر میں پبلک اجتماع سے خطاب کے دوران بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو دی اس وارننگ کا دفاع کیا کہ اگر سندھ دریا کا پانی روکا گیا تو دریا میں ان کا خون بہے گا۔ بلاول بھٹو نے کہا، سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے فیصلے پر عمل درآمد کو فعال جنگ سمجھا جائے گا۔  جنگ ہوتی ہے تو خون بہتا ہے۔ بلاول بھٹو نے مزید وضاحت کی کہ  پاکستان کے پاس ایسے دریا نہیںہیں  جن کو ہم جوابی طور پر بھارت کے خلاف روکیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان پر ماضی میں بھی الزامات عائد کیے گئے، پاکستان نے ماضی سے سبق سیکھا ہے اور آگے بڑھ چکا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالا گیا، گرے لسٹ سے نکالنے کا مطلب عالمی برادری تسلیم کرتی ہے کہ پاکستان کا دہشت گرد گروپوں سے کوئی تعلق نہیں۔

بلاول بھٹو کنے کہا،  وزیرِ اعظم کہہ چکے ہیں کہ پہلگام واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر بھارتی حکومت پاکستان کے خلاف پانی کی بندش کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتی ہے تو اس کا مطلب اعلان جنگ ہو گا۔

 چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان کومقبوضہ کشمیرمیں دہشتگرد حملے یا ایل اوسی پرفائرنگ شروع کرنےسےکیا فائدہ ہوگا۔  پاکستان ایل او سی پر بھارتی فائرنگ کا جواب دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کہہ چکی ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے فیصلے پر عمل درآمد کو فعال جنگ سمجھا جائے گا، جنگ ہوتی ہے تو خون بہتا ہے، پاکستان کے پاس ایسے دریا نہیں جن کو ہم جوابی طور پر بھارت کے خلاف روکیں۔