طاہرجمیل:پنکھے ،الیکٹرک واٹر کولر چوری ہونے کےبعد ٹرانسپورٹ کمپنی نے نئی ٹیمیں لانچ کردیں، پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کی جانب سے 2،2ارکان پر مشتمل 4 ٹیمیں لانچ کی گئیں۔
باوردی ٹیمیں شہر کی ماڈل قرار دی گئی شاہراہوں پر گشت کریں گی، ٹیمیں بس سٹاپس پرپنکھوں ،کولر ،سیٹوں سمیت دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لے گی،نئی سکیورٹی ٹیم بس سٹاپس کی حالت سے متعلقہ شعبے کو آگاہ کرے گی۔
کسی بھی چوری کی صورت میں موقع پرپولیس بلا کر قانونی کارروائی کی جائے گی، ٹرانسپورٹ کمپنی کی نئی ٹیمیں زیادہ گشت رات کے اوقات میں کریں گی، اس سے قبل بس سٹاپس سے پنکھے، الیکٹرک واٹر کولر، سیٹوں ودیگر اشیاء چوری ہو چکیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App