ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنوں میں دہشت گردوں کا حملہ، ایس ایچ او اور کانسٹیبل زخمی

بنوں میں دہشت گردوں کا حملہ، ایس ایچ او اور کانسٹیبل زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عبدالقیوم وزیر:  خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشت گردوں کے حملے میں ایس ایچ او وسیم سجاد اور ان کے گن مین کانسٹیبل حیات شدید زخمی ہوگئے

پولیس کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار زخمی ہوئے۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور زخمی اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر oسپتال (ڈی ایچ کیو) منتقل کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ 25 اپریل 2025 کو بھی بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران چھ دہشت گرد ہلاک اور چار زخمی کیے گئے تھے۔