فاران یامین: ہنجروال میں نشے کی لت میں مبتلہ شخص کا اپنی ہی فیملی پر حملہ، نشے سے منع کرنے پر بیوی، بیٹی اور بیٹے کو چھریاں مار دیں۔
پولیس کے مطابق متاثرہ زخمیوں کو طبی امداد کےلیے جناح اسپتال منتقل کردیاگیا،زخمیوں میں مریم بی بی، ماہم اور ابوبکر شامل ہیں۔
ماں اور بیٹے کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، حملے کے بعد ملزم افتخار موقع سے فرار ہوگیا،ملزم کی گرفتاری کےلیے چھاپے جاری ہیں۔