ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث پانچ افسروں کو ہتھکڑی لگ گئی

اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث پانچ افسروں کو ہتھکڑی لگ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث پانچ افسروں کو ہتھکڑی لگ گئی۔ ایف آئی اے نے آج کارروائی کی۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد  نے کارروائی کرتے ہوئے  بدعنوانی میں ملوث سی ڈی اے کے 5 افسران کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار  سی ڈی اے افسران اربوں روپے کی جعلی الاٹمنٹس میں ملوث ہیں۔ ملزمان سی ڈی اے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدوں پر تھے۔ ملزمان کو ضمانت قبل ازگرفتاری منسوخ ہونے پرگرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق  ملزمان نے مجموعی طور  پر 43 پلاٹ غیرقانونی طورپر الاٹ کیے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ غیرقانونی الاٹمنٹس سے قومی خزانے کو تقریباً ایک ارب روپےکا نقصان پہنچا۔