ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرحد پر کشیدگی؛ مریم نواز نے بنیادی فیکٹر سب کو  یاد دلا دیا

City42, Maryam Nawaz Sharif, Nuclear capability, Nuclear power Pakistan
کیپشن: مریم نواز نے تو کشیدگی کا قصہ ہی تمام کر ڈالا؛ انہوں نے یاد دلایا کہ ہم سے وہ الجھے جسے جان عزیز نہیں، ہم ایٹمی طاقت ہیں۔ حقیقت تو یہ ہے کہ اتنا یاد دلا دینا کافی سے زیادہ ہے۔ نریندر مودی کا گودی میڈیا جس نکتہ کو ففراموش کرنا چاہتا ہے وہ دراصل یہی ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42:  پنجاب  کی وزیر اعلیٰ مریم نواز  ن کو یقین ہے کہ پاکستان کے دشمن کو پاکستان پر حملہ کرنے کی جرات کبھی نہیں ہو گی۔

مریم نواز نے لاہور مین پبلک میں کھڑے ہو کر واشگاف اللفاظ مین بتا دیا کہ پاکستان کے خلاف کسی مہم جوئی کا انجام کیا ہو سکتا ہے۔ مریم نواز نے پاکستانیوں کو اور پاکستان کے دشمنوں کو بھی یاد دلایا کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے۔ 

مریم نواز کا جملہ تھا، " پاکستان ایٹمی قوت ہے، دشمن حملہ کرنے سے پہلے 10 بار سوچےگا۔"

لاہور میں تقریب سے خطاب میں مریم نوازنے کہا،  پاک بھارت سرحد پر کشیدگی  تو ہے لیکن فکر کرنے کی ضرورت نہیں، پاک فوج ہر جارحیت کا مقابلہ کرنے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے، ہمیں اپنے اختلافات کو بھلا کر پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہونا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے، دشمن حملہ کرنے سے پہلے 10 بار سوچےگا۔ پاک فوج ملک و قوم کے تحفظ کے لیے مکمل تیار ہے۔