مریم نواز کے ٹویٹ پر پیپلزپارٹی کا جارحانہ ردعمل

مریم نواز کے ٹویٹ پر پیپلزپارٹی کا جارحانہ ردعمل
کیپشن: maryam nawaz & PPP
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان)پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری چوہدری منظور نے مریم نواز کے ٹویٹر پیغام پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کا کراچی میں دھاندلی کے حوالے سے بیان ایسے ہی ہے کہ جیسے انہوں نے لندن میں اپنی پراپرٹیز کے حوالے سے بیان دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری چوہدری منظور نے کہا کہ جھوٹے شیر اپنی شکست کو دھاندلی کی آڑ میں چھپانا بند کریں اور شکست تسلیم کرکے اچھی سپرٹ کا مظاہرہ کریں،انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو کراچی میں ن لیگ کی عبرت ناک شکست کی وجہ بننے والے اپنی پارٹی عناصر کو شوکاز نوٹس جاری کرنا چا ہیے۔

 چودھری منظور نے سوال کیا کہ ن لیگ کے وہ 20 ہزار اضافی ووٹ کہاں گئے جو 2018 میں شہباز شریف نے حاصل کئے تھے؟ کراچی کے عوام نے کن وجوہات کی بنیاد پر ن لیگ کو مسترد کیا، شہباز شریف کو اب سوچنا ہوگا۔

قبل ازیں مسلم ن کی نائب صدر مریم نواز نے ٹویٹر پر ٹویٹس کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن ھار تب تسلیم کرے گی جب اس کو ہرایا تو جائے، شیر کا شکار کرنا آسان نہیں رہا، شیر کو ہرانے کے لیے جو ہتھکنڈے آپ نے آزمائے، ان کی داستان بھی سامنے آنے والی ہے، انتظار فرمائیے اور یاد رکھیے! مسلم لیگ ن اپنا اور NA 249 کے عوام کا حق واپس لے کے رہے گی انشاءاللّہ!

ایک اور ٹویٹ کرتے کہا کہ الیکشن میں شکست اگر عوام کے فیصلے کی وجہ سے ہوگی تو سرِ تسلیم خم ہوگا، مگر بکسہ چوری اور دھاندلی سے ہونے والا ہر فیصلے کا آخر تک مقابلہ کیا جائے گا۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer