ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اورنج لائن میٹروٹرین پر سفرکرنیوالوں کی موجیں ختم

orange line train
کیپشن: orange line train
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب:پنجاب حکومت کااورنج لائن میٹروٹرین کی سبسڈی کو کم کرنےپرغور ،تجاویز طلب کرلی گئیں جبکہ میٹروبس سروس کی سکیورٹی کیلئےالگ فورس تشکیل دینےکافیصلہ کرلیا گیا۔
 تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کا اورنج لائن میٹروٹرین کی سبسڈی کو کم کرنے پر غور پر تجاویز طلب کرلیں،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ویڈیو لنک اجلاس میں اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں اورنج لائن میٹروٹرین کی جینی ٹوریل سروسزکا کنٹریکٹ ایوارڈ کرنےکیلئےدوبارہ ٹینڈر کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں اورنج لائن میٹروٹرین کی سبسڈی کو کم کرنے کیلئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیاگیا۔

وزیراعلی پنجاب نے اورنج لائن میٹروٹرین کیلئے پرسنلائزڈ کارڈکےاجراکیلئےضروری اقدامات جلداٹھانے کی بھی ہدایت کی۔پرسنلائزڈ کارڈ کے لئے بنائی گئی اتھارٹی پرسنلائزڈ کارڈ کے اجراکےحوالےسے30روزمیں اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ پرسنلائزڈ کارڈ کے اجراء سے ٹرین پر سفرکرنے والوں سے فاصلےکےحساب سے کرایہ وصول کیا جاسکے گا۔میٹرو ٹرین کےلئےالگ فورس کی تشکیل سےحکومت کوسکیورٹی پراخراجات میں بچت ہوگی،لاہورمیٹروبس،ملتان میٹروبس اورراولپنڈی اسلام آباد میٹروبس سسٹم کےسٹیشنز اورکوریڈورز کو ریونیو جنریشن کیلئے استعمال کیا جائےگا۔

اجلاس میں اورنج لائن میٹروٹرین کے سٹیشنزکو بھی وسائل بڑھانے کیلئے استعمال میں لایا جائیگا،اتھارٹی کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافےکاجائزہ لینے کے لئے خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔ کمیٹی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے تمام امور کا جائزہ لے کراپنی سفارشات پیش کرے گی۔

وزیراعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار  کا کہنا تھاکہ سٹیشنز پرکمرشل سرگرمیوں کو فروغ دینےکیلئےمنفرداندازمیں منصوبہ بندی کی جائے،انہوں نےاورنج لائن میٹرو ٹرین کےروٹ اورسٹیشنز پرصفائی کےانتظامات مزیدبہتر بنانےکی بھی ہدایت کی۔