برائلر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

برائلر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شہر لاہور میں برائلر کی رسد میں کمی سے قیمت میں پھر سے اضافہ ہوگیا، اور مرغی کا گوشت 15 روپے فی کلو  مہنگا  ہو گیا  تاہم پولٹری فارمرز  کا کہنا ہے کہ غیر یقینی صورتحال کے باعث   قیمت کم ہوئی تھی اب برائلر  کی   قیمت واپس اصل صورتحال پر آ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر لاہور میں برائلر  کی رسد میں کمی سے قیمت میں پھر سے اضافہ ہوگیا ہے، زندہ مرغی 10 روپے  اضافے کے بعد 146روپے کلو فروخت جبکہ   مرغی کا گوشت 15 روپے  اضافے کے بعد 212 روپے فی کلو کا ہوگیا اور فارمی انڈے 88 روپے فی درجن پر مستحکم ہیں،2 روزمیں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 21 روپے فی کلو اضافہ ہوا۔

یاد  رہے  کہ ماہ  شہر میں برائلر کی  قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور مرغی کا گوشت ایک ہفتے میں  28 روپے فی کلو تک سستا ہوا،  تھا لیکن یہ کمی اس طرہ سے برقرار نہ رہ سکی اور آج جمعرات کے  روز شہر میں زندہ     مرغی 10 روپے  اضافے کے بعد 146 روپے جبکہ  مرغی کا گوشت15 روپے اضافے کے بعد 212 روپے فی کلو مہنگا ہوا ہے اور اگر بات کی جائے فارمی انڈوں کی تو فارمی انڈے 88 روپے فی درجن  فروخت ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی شہر میں منافع خور مافیا سرگرم ہوگیا ہے اور سرکاری نرخنامے پر ہی آلو، پیاز، لہسن، ادرک سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔اضافہ کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنے ہے، ضلعی انتظامیہ نے بھی چپ سادہ لی ہے اور منافع خور اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں۔

حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان پیکج کے اعلان کے باوجود اشیا کی قلت دور نہ ہوسکی، شہری یوٹیلیٹی سٹورز پر کھجوریں، دالوں، مصالحہ جات، درجہ اول کے گھی کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیا کی فراہمی نہ ہونے کی شکایت کرتے رہے۔

 

 

 

 

 

 

Shazia Bashir

Content Writer