ویب ڈیسک:ملکہ کوہسار مری میں ہر قسم کی تعمیرات اور سڑکیں بنانے پر بھی پابندی لگا دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق پابندی 3 ماہ تک ہوگی۔
اسی طرح، مری میں اسٹون کرشنگ اور ڈرلنگ بھی تین ماہ کے لیے ممنوع قرار دی گئی جبکہ مائینگ اور بلڈنگ میٹیریل ترسیل پر بھی پابندی لگا دی گئی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق نئے کارخانے، فیکٹریاں، دکانیں اور مارکیٹ بنانے پر بھی پابندی ہوگی, فیصلہ مری ماسٹر پلان تحفظ اور عوام دوست ماحول بہتر بنانے کے لیے کیا گیا۔