وقاص احمد: میو ہسپتال لاہور کے چلڈرن وارڈ سے 2 روز کی بچی کے اغوا کا واقعہ پیش آیا، تاہم 4 دن گزر جانے کے باوجود پولیس اغوا کار خاتون کا سراغ لگانے میں ناکام رہی.
پولیس ذرائع کےمطابق4 روز قبل مریدکے کا رہائشی قاسم نامی شہری کی بیٹی کو نرسری سے اغوا کر لیا گیا تھا،نقاب پوش خاتون بچی کو اغوا کرکے گوالمنڈی کی طرف فرار ہوئی تھی.
واقعے کے بعد پولیس اغوا کار خاتون کو ٹریس کرنے کی کوشش کر رہی ہے،پولیس نے ہسپتال اور اطراف کے سی سی ٹی وی کیمروں کا ڈیٹا حاصل کرچکی ہے،پولیس نے نرسری وارڈ کے اسٹاف اور ہسپتال سیکورٹی اور فیملی کے بیانات قلمبند کر چکی ہے۔
اب تک کی تحقیقات کے مطابق خاتون اغوا کار بچی کو لے کر گئی ہے۔
پولیس مختلف پہلوؤں پر تفتیش کر رہی ہے جبکہ گوالمنڈی تھانے میں متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا کر رکھا ہے۔