طاہر جمیل:لاہوریوں کے لیے خوشخبری,آئندہ ماہ مزید 35 الیکٹرک بسیں لاہور پہنچیں گی۔
ترجمان ذرائع کے مطابق نئی الیکٹرک بسیں کینال روڈ روٹ پر چلائی جائیں گی,ٹھوکر سے جلو موڑ تک الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔
نئی الیکٹرک بسوں کی آمد آئندہ ہفتے متوقع ہے،نئے روٹ پر بس آپریشن اکتوبر کے پہلے ہفتے متوقع ہے،نئی بسوں کی آمد پر باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
اس سے قبل شہر میں 27 الیکٹرک بسیں چل رہی ہیں،الیکٹرک بسیں گرین ٹاؤن تا ریلوے سٹیشن روٹ پر چل رہی ہیں۔