عابد چودھری: باٹا پور میں ڈاکوؤں نے سی سی ڈی اہلکارکو تشدد کا نشانہ بنا کر لوٹ لیا۔
عمر طارق کو ڈاکوؤں نے ڈیوٹی سے واپس جاتے ہوئے واردات کیلئےروکا، 4ڈاکو سی سی ڈی ملازم سے پرس چھین کر تشدد کرتے رہے۔
ڈکیتی کے دوران تشدد کا واقعہ منڈیالہ گاؤں کے قریب پیش آیا، متاثرہ اہلکار کو سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ واردات کا سراغ لگانے کیلئے تفتیش شروع کردی۔