ملک بھر میں جشن عیدمیلاد النبیﷺ مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں جشن عیدمیلاد النبیﷺ مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) سرکار کی آمد مرحبا,پرنور کی آمد مرحبا,رحمت دو عالم، حضور پُرنور، حضرت محمد مصطفیﷺ کی ولادت باسعادت کا دن، ملک بھر میں جشن عیدمیلاد النبیؐ مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، شہر شہر گلی گلی رنگ برنگی لائٹوں اور برقی قمقموں سے سج گئی،مساجد، گھروں، گلیوں، شاہراہوں اور بازاروں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے، رنگ برنگی روشنیوں سے سجی عمارتیں دلکش منظر پیش کر رہی ہیں، مختلف علاقوں کو نعلین مبارک اور سبز پرچموں سے سجایا گیا ہے۔

 آقائے دو جہاں نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے جشن ولادت کے روز صبح بہاراں کا آغاز بارگاہ رسالت ﷺ میں ہدیہ درود و سلام اوراجتماعی دعاؤں سے ہوا جس میں ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لئے دعائیں مانگی گئیں،دن کے آغاز پر پاک فوج کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

 ولادت النبی ﷺ کے حوالے سے آج ملک بھر میں جلوس و ریلیاں نکالی جائیں گی،جماعت اہلسنّت کراچی کے زیراہتمام مرکزی جلوس علامہ سید شاہ عبدا لحق قادری دیگر علماء ومشائخ کی قیادت میں نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے برآمد ہوگا جو براستہ ایم اے جناح روڈ نشتر پارک پہنچے گا۔

 لاہور میں میلادالنبیؐ کا جلوس نوری مسجد ریلوے سٹیشن سے شروع ہوگا اور مختلف راستوں سے ہوتا ہوا داتا دربار پر اختتام پذیر ہوگا۔