نواز شریف کا بیٹی کے ایون فیلڈ ریفرنس میں بری ہونے پر موقف

nawaz sharif new statement
کیپشن: Maryam Nawaz & nawaz sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایون فیلڈ ریفرنس میں بری ہونے پر نواز شریف نے اپنی صاحبزادی مریم نواز کو مبارکباد پیش کی۔

تفصیلات کےمطابق نواز شریف نے مریم نواز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے خلاف مقدمات جھوٹے تھے، میرے اور مریم نواز کے خلاف مقدمات سیاسی تھے، مقدمات کا مقصد ہمیں سیاست سے باہر نکالنا تھا۔

نواز شریف کا کہنا تھا اللہ نے جھوٹوں کو آج بے نقاب کیا، 2018 کے انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے عجلت میں سزا سنائی گئی۔ یہ چاہتے تھے کہ میں سزا سن کر پاکستان نہ آؤں، بیمار بیوی کو چھوڑ کر بیٹی کے ہمراہ گرفتاری دینے پاکستان پہنچا تھا۔

قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز  نے ایون فیلڈ ریفرنس کا  فیصلہ آنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے بعد اپنے والد میاں نواز شریف کا شکریہ ادا کرتی ہو ں  جو شروع سے آخر تک میرے ساتھ کھڑے رہے ، اور جھوٹ کا خاتمہ ہوا ۔

جھوٹ کا خاتمہ ایسے ہی ہوتا ہے جیسے آج ہوا ، میں اپنے وکیل کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں کہ ہمارا کیس اچھے طریقے سے لڑا گیا ۔   فیصلہ سن کر سب سے پہلے نواز شریف کی یادآئی، عمران خان کو آج شکست ہوئی اور نواز شریف کی جیت ہوئی ہے۔

جب پاناما کا شور مچا تو شہباز شریف نے کہا تھا کہ میں اسے فیس کروں گا اور جیت پر یقین رکھا ۔ عوام کے سامنے ہے کہ جس جہاز پر اسحاق ڈار بیٹھ کر گئے تھے اسی جہاز سے آج واپس آئے  ہیں اور آج وزیر خزانہ بن کر پاکستان کیلئے کام کر رہے ہیں۔

ایک وہ دن بھی آئے گا جب نواز شریف پاکستان آئیں گے اور پاکستان میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer