بے روز گار افراد کی سنی گئی

پنجاب حکومت، پبلک سیکٹر ،سٹینڈنگ کیبنٹ،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) پنجاب حکومت نے پبلک سیکٹر کمپنییز اور اتھارٹیز میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی، پنجاب حکومت صوبائی اداروں کے بعد کمپنیوں اور اتھارٹیوں کو بھی بھرتی کی اجازت دے دی،کمپنیز اور اتھارٹیز میں درجہ چہارم کی پوسٹوں پر بھرتیوں کا اختیار بھی اب وزیر اعلی پنجاب کے پاس ہوگا۔
بیروز گار نوجوانوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ حکومت پنجاب نے پبلک سیکٹر کمپنیوں اور اتھارٹیز میں خالی آسامیوں پر بھرتیوں کی اجازت تو دے دی ہے  لیکن دوسری جانب درجہ چہارم کی پوسٹوں پر تعیناتی وزیر اعلی کی سفارش سے سے ہی ہوگی۔

چند روز قبل وزیر اعلی پنجاب نے پنجاب کے صوبائی محکموں سے بھرتیوں پرعائد پابندی ہٹائی تھی اور وزیر اعلی پنجاب نے ان بھرتیوں میں بھی درجہ چہارم کا اختیار خاص کر اپنے پاس رکھا تھا۔ چند روز قبل ہونے والے نوٹیفکیشن کے شرائط و ضوابط کمپنیز اور اتھارٹیز پر لاگو ہوں گے۔گریڈ پانچ سے اوپر کی بھرتیاں اسٹینڈنگ کیبنٹ کمیٹی فنانس دیکھے گی۔پی پی ایس سی کی بھرتیوں پر عملدرآمد قانون کے مطابق ہوگا۔