بچی کی حاضر دماغی نےاغوا کار کو پکڑوا دیا

Child Kidnapper Caught
کیپشن: Kidnapper Caught
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسلام آباد جی ٹین مرکز سے بچی کو اغوا کرنے والے مبینہ اغوا کار کو عوام نے دھر لیا ، اغوا کار نے بچی کو اغوا کرنے کی کوشش کی معصوم بچی کے شور مچانے پر عوام نے اغوا کار کو پکڑ لیا۔

تفصیلات کےمطابق جی ٹین مرکز سے اغواء کار نے بچی کو اغواء کرنے کی کوشش کی، اغواکار کے ساتھ ایک اور شخص بھی موجود تھا جو گاڑی میں سوار تھا اغواکار بچی کو پیسوں کی لالچ دے کر اپنی گاڑی میں بٹھا کر اپنے ساتھ لے جانا چاہ رہا تھاملزم کی کوشش کو عوام نے ناکام بنا دیا،ملزم کے ساتھ گاڑی میں سوار ایک اور شخص بھی موجود تھا جو کہ عوام کے حملے پر فرار ہوگیا۔

ایس ایچ او رمنا نے موقع سے ملزم کو گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز شروع کردیا گیا ہے۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer