ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خوشخبری! پاکستان میں گیس و خام تیل کے مزید ذخائر دریافت

Discovery of gas and crude oil reserves in KP Wali block
کیپشن: Gas and crude oil
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں گیس و خام تیل کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے خیبرپختونخوا کے ولی بلاک میں گیس و خام تیل کے ذخائر کی دریافت کا اعلان کردیا۔او جی ڈی سی ایل اعلامیے کے مطابق لکی مروت میں لاکھارٹ فارمیشن پر ولی کنواں نمبر 1 پر ذخائر دریافت کیے ہیں۔

؎اعلامیے کے مطابق  دریافت سے یومیہ ایک کروڑ 36 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی جبکہ  یومیہ 1010بیرل خام تیل بھی حاصل ہوگا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ولی کنواں نمبر ایک کی کھدائی کا آغاز  2 دسمبر 2019 میں کیا گیا تھا جبکہ اوجی ڈی سی ایل ایکسپلوریشن بلاک میں 100 فیصد ورکنگ انٹرسٹ کی مالک ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر