اداکارہ ریما خان کا بھارتی گانے پر رقص، ویڈیو وائرل

Reema Khan
کیپشن: Reema Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی معروف، خوبرو سنیئر اداکارہ و میزبان ریما خان کی بالی وڈ گانے پر رقص کی ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔ 

پاکستان کی معروف، خوبرو سنیئر اداکارہ و میزبان ریما خان بھی سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں،  حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں مشرقی لباس میں ہیل پہنے بھارتی گانے ’ان دنوں‘ پر سلو موشن ویڈیو میں رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 ریماخان نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہےکہ زندگی ایک افسانہ ہے لیکن اگر آپ اسے محسوس کرنا چاہتے ہیں تو آپ کی آنکھوں کا کھلا ہونا ضروری ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Reema Khan (@iamreemakhan)

واضح رہے کہ اداکارہ ریما خان 27 اکتوبر 1971ء کو پاکستان کے شہر لاہور میں پیدا ہوئیں، ان کا اصلی نام سمینہ خان ہے، ریما خان 1990ء کی دہائی کے دوران پاکستان کی مشہور فلمی اداکاراؤں میں سے ایک تھیں، ریما نے 1990ء میں فلمی دنیا میں قدم رکھا ، انہوں نے لالی وڈ کو کئی سپرہٹ فلمیں دیں، انہیں 23 مارچ 2019ء کو پاکستانی سینما میں شراکت کے لئے صدر پاکستان کی جانب سے تمغائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer