سٹی 42 : پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے لاہور اور عارفوالا میں کارروائیوں کے دوران منشیات کے دو ڈیلر گرفتار کر کے بھاری مالیت کی منشیات اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
ترجمان کے مطابق بیدیاں روڈ لاہور سے ڈرونز کے ذریعے منشیات سمگل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزم سے اڑھائی کلو ہیروئن، ایک کلو افیون، 4 پستول اور رائفل برآمد ہوئی، اس کے علاوہ ملزم سے 5 ڈرونز، 6 کنٹرولرز، 15 بیٹریاں اور 2 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئیں۔
ترجمان نے بتایا کہ عارفوالا آپریشن میں بھی منشیات کا ڈیلر گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم سے 14 کلو چرس، 2 ڈیجیٹل ترازو اور ایک پستول برآمد ہوا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار منشیات فروشوں کی نشاندہی پر مزید کارروائیاں کی جائیں گی۔ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس منشیات کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔