ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ریلوے کا ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کا نیا طریقہ کار متعارف

 ریلوے کا ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کا نیا طریقہ کار متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :پاکستان ریلوے نے نئے طریقے کار کے تحت ٹرینوں کو آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ریلوے حکام نے اس حوالے سے اشتہار جاری کر دیا ہے جس کے مطابق 11 ٹرینوں کو بڈز کے بجائے اوپن نیلام کیا جائے گا۔

آؤٹ سورس کیے جانی والی ٹرینوں میں ہزارہ ایکسپریس، بہاالدین زکریا ایکسپریس، ملت ایکسپریس، بدر ایکسپریس، غوری ایکسپریس، راول ایکسپریس، تھل ایکسپریس، موئن جو داڑو پسنجر، فرید ایکسپریس، میانوالی ایکسپریس اور فیض احمد فیض پسنجر ٹرین شامل ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹرینوں کی اوپن نیلامی 20 نومبر کو کی جائے گی۔

اس سے قبل 9 ٹرینوں کو پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے چلانے کے لیے ریلوے حکام کو 7 ارب 90 کروڑ روپے کی فنانشل بڈز موصول ہوئیں۔

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے تمام ٹرینوں کی فنانشل بڈز کو منسوخ کر دیا تھا اور فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ اوپن نیلامی کے ذریعے ٹرینوں کو آوٹ سورس کیا جائے گا۔