عابد چودھری :ملتان روڈ پر تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق ہو گئی۔
ایدھی ترجمان کے مطابق حادثہ چوہنگ ملتان روڈ پر پیش آیا ،متوفیہ کی شناخت اقراء کے نام سے ہوئی، جو مانوال چوہنگ کی رہائشی تھی۔
پولیس نے کارروائی کے بعد لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی۔