ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42ْ: شہر میں سستے پروٹین کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور اوورچارجنگ کا سلسلہ بھی نہ رکا۔

برائلر گوشت کی قیمت میں 14 روپے کے اضافے کے بعد فی کلوگرام 446 روپے ہو گئی ہے۔ شہر میں زندہ برائلر فارم ریٹ 280 روپے، تھوک 294 روپےجبکہ پرچون میں 308 روپے فی کلوگرام فروخت ہو رہا ہے۔

فارمی انڈوں کی قیمت بھی بڑھی ہے جس کے تحت ایک درجن انڈے 335 روپے جبکہ پیٹی کی قیمت 9,930 روپے تک پہنچ گئی ہے۔