ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کرنسی کی بے قدری میں خطے میں سب سے آگے کیوں؟

پاکستان کرنسی کی بے قدری میں خطے میں سب سے آگے کیوں؟
کیپشن: Dollar vs rupee
سورس: Google Images
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(میاں خلیل) : پاکستان صرف مہنگائی کی دوڑ میں ہی آگے نہیں خطے میں کرنسی کی بےقدری  کےحوالے سے بھی  نمبر ون جار رہا ہے۔

عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر2018ے اکتوبر2021 تک روپے کی قدر میں 29فیصد گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔۔ جو خطے کےدوسرے ممالک سے کئی گنا زیادہ ہے
ادھر ہمسایہ ملک بھارت میں تین سال میں  ڈالر کےمقابلہ میں بھارتی روپے کی قدر صرف دوفیصد کم ہوئی جبکہ بنگلہ دیشی ٹکا تین فیصد نیچے آیا۔تھائی لینڈ کی کرنسی بھات کی قدر میں ایک فیصد اورافغانی میں چھ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی
پاکستان کے بعد سب سےزیادہ کمی سری لنکن روپےمیں 17فیصد ہوئی اورفلپائن کی کرنسی پیسو گرنے کے بجائے 4 فیصد بڑھ گئی۔

 ورلڈ بینک رپورٹ کےمطابق  روپے کوسنبھالنے کیلئے جون سے ستمبر  کےدوران اسٹیٹ بینک نے ایک ارب بیس کروڑ ڈالر پھونک ڈالےمگر کوئی فائدہ نہ ہوا۔
غیرموثر حکومتی پالیسیوں کی وجہ سےبرآمدات بڑھ نہیں رہیں درآمدات اور تجارتی خسارہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔