حالات یہی رہے تو آخری حد تک جائیں گے، فواد چودھری

Federal Minister
کیپشن: Fawad Chaudhry
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ریاست کے سامنے جتھے کھڑے نہیں ہوسکتے ، حالات یہی رہے تو آخری حد تک جائیں گے، ملکی قیادت پولیس اور فورسزکےساتھ ہے ۔
 انہوں نے کہا کہ حکومت یہ مذاق زیادہ دیر برداشت نہیں کرے گی جتھے سے جڑے لوگ جلدگھر واپس چلے جائیں آپ بزور طاقت ریاست سے بات نہیں منواسکتے ،سڑکوں پر خون بہتانہیں دیکھناچاہتے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات آئین اور قانون کے تحت ہی ہونگے، کسی کی بھی رہائی قانون کے مطابق ہوگی۔ وفاقی وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ سول اور ملٹری قیادت ایک لڑی کی طرح پروئی ہوئی ہےریاست کے وجود کوخطر ہ ہوتوریاست ردعمل دیتی ہے۔

دوسری جانب پولیس نے مذہبی جماعت کے ممکنہ احتجاج اور شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے گرفتاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتاریوں کا آپریشن گزشتہ رات سے شروع ہوا جس میں لاہور پولیس نے اب تک 275 کارکنان کو تحویل میں لے لیا ہے۔ مذہبی جماعت کے مرکزی قائدین اس وقت جی ٹی روڈ پر مارچ کر رہے ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عوام اور املاک کے تحفظ کے پیش نظر گرفتاریاں کی گئی ہیں۔