ساس سے جھگڑا: گلوکار زین ملک نے ماڈل جیجی حدید سے علیحدگی اختیار کرلی

ساس سے جھگڑا: گلوکار زین ملک نے ماڈل جیجی حدید سے علیحدگی اختیار کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : زین ملک اور جیجی حدید کی راہیں جدا ہو گئیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ستاروں میں علیحدگی  کی وجہ زین ملک کے سپر ماڈل کی ماں سے اختلافات بنے۔

پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک اور فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل جیجی حدید نے بیٹی کی پیدائش کے 13 ماہ بعد راہیں جدا کرلیں۔   میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ستاروں میں علیحدگی زین ملک کے سپر ماڈل کی ماں سے اختلاف بنے۔ زین ملک نے اس سارے معاملے پر طویل  ٹوئٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک نجی معاملہ تھا جسے ساری دنیا کے سامنے اچھالا گیا، لیکن وہ اپنی بیٹی کے لیے کوئی مشکل کھڑی کرنا نہیں چاہتے۔

جیجی حدید کی فیملی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ دونوں اب ساتھ نہیں ہیں لیکن وہ اپنی بیٹی کے بہترین والدین ہیں۔رپورٹ کے مطابق تلخ کلامی کے دوران زین ملک نے جیجی حدید کی ماں پر ہاتھ اٹھایا جس پر وہ پولیس میں شکایت بھی درج کرنا چاہتی تھیں، لیکن زین ملک کی جانب سے اس بات کی تردید کی گئی ہے۔

زین ملک نےخود بھی ایک طویل ٹوئٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ’آپ سب جانتے ہیں کہ میں ایک پرائیویٹ بندہ ہوں اور اپنی نجی زندگی کو عام نہیں کرتا۔‘ علیحدگی کے حوالے سے زین ملک کا کہنا ہے کہ ہمارے نجی معاملات کا دنیا کے سامنے تماشہ بنایا گیا تھا جس کی وجہ سے یہ اقدامات کرنے پڑے ہیں۔ زین ملک نے اپنے پیغام میں اپنی بیٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کے لیے کوئی مشکل کھڑی کرنا نہیں چاہتے اور اسے وہ سب مہیا کریں گے جس کی وہ حقدار ہے۔

ستمبر 2020 میں امریکی سپر ماڈل اور گلوکار زین ملک کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔ زین ملک اور جیجی حدید نے اس خوشخبری کا اعلان انسٹاگرام پر بچی کا ہاتھ تھامے بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کرتے پوئے کیا تھا۔

زین ملک سے جیجی حدید کی علیحدگی سے متعلق خبریں میڈیا پر آتے ہی سپر ماڈل پاکستان میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوگئی ہیں۔ اس خبر کے بعد پاکستان میں سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز کی بھرمار ہوگئی ہے۔