وزیراعظم عمران خان کا عید میلادالنبیؐ کے موقع پر قوم کے نام پیغام

وزیراعظم عمران خان کا عید میلادالنبیؐ کے موقع پر قوم کے نام پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: وزیراعظم عمران خان کا عید میلادالنبیؐ کے موقع پر قوم کے نام پیغام، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ  حضرت محمدؐ خاتم النبیین کے یوم ولادت پرقوم کو مبارکباد، سرورکائنات کی حیثیت بے مثال آفتاب کی ہے۔

 

  وزیراعظم عمران خان کا اپنے جاری کر دہ پیغام میں کہنا تھا کہ آپؐ کی بے مثل تعلیمات انسانوں  کے لئے مشعل راہ ہیں، آپؐ کی حیات مبارکہ جہد مسلسل اورانسانیت کی رہنمائی ہے، آپؐ کی حیات فلاح پرمشتمل عظیم نظام کے قیام سے عبارت ہے۔

 

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ آپؐ نے بے مثال فلاحی ریاست قائم کر کے دکھائی، آج فلاح عامہ کی بنیاد پرتشکیل معاشرے انہی اصولوں پرقائم ہیں، عدل وانصاف، مذہبی وسماجی آزادی کا عملی نمونہ ریاست مدینہ تھی، مغرب نے ریاست مدینہ سے رہنمائی لے کرانسانی فلاح کیلئے کام کیا۔

 

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہے ریاست مدینہ  کے تصور سے مکمل رہنمائی حاصل کریں، وطن عزیزکو فلاحی ریاست کے سانچے میں ڈھالیں، ہم نے اس سفرکا آغاز کردیا اب منزل زیادہ دورنہیں، کورونا کو پہلے مرحلے میں اللہ کی مدد سے زیادہ پھیلاؤ سے روکا، کچھ عرصہ سے کورونا کی دوسری لہرسراٹھارہی ہے، ہمیں چاہیے کہ مسلسل احتیاطی تدابیرپرعمل پیرا رہیں۔ 

 

       

Shazia Bashir

Content Writer