ایجوکیشن اتھارٹی ہمیشہ کی طرح چھٹیوں کا فیصلہ کرنے میں ناکام

ایجوکیشن اتھارٹی ہمیشہ کی طرح چھٹیوں کا فیصلہ کرنے میں ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: لاہور میں ہڑتال کے باعث تمام مارکیٹس بند ہونے سے والدین پریشان، ہڑتال کے باعث سکولوں میں کسی قسم کی کوئی چھٹی نہیں ہوگی، تمام سکول معمول کے مطابق کھلے گے۔

      تفصیلات کے مطابق لاہور شہرمیں ایک بار پھر ہڑتال کے باعث 2 روز کیلئے شٹرڈاون، تاجروں کے اعلان کے بعدآج اورکل شہر بھر کی مارکیٹس بند ہوں گی، لیکن سکول معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔   ضلعی انتظامیہ اور ایجوکیشن اتھارٹی ہمیشہ کی طرح اس بار بھی شہر میں ہڑتال سے قبل سکولوں میں بچوں کی حفاظت کیلئے چھٹیوں کا فیصلہ کرنے میں ناکام رہی، ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سکولوں کو آج اور کل اکتوبر کو سرکاری طور پر بند رکھنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

تمام سکول معمول کے مطابق کھلیں گےاور شیڈول کے مطابق مقررہ وقت پر ہی چھٹی ہوگی۔

      

Shazia Bashir

Content Writer