سعید احمد سعید:فلائی جناح کا اندرون ملک نئے روٹس پر پروازوں کا آغاز، فلائی جناح کا پنجاب ،سندھ کے ائیرپورٹس کو بذریعہ فضائی سفر سے جوڑنے کا فیصلہ، پنجاب کے 3 شہروں سے کراچی کیلئے 2طرفہ پروازوں کی تیاریاں شروع کر دیں گئیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے فیصل آباد، سیالکوٹ اور ملتان پروازوں کا شیڈول مرتب کیا گیا، کراچی سے فیصل آباد ، سیالکوٹ کیلئےہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کی جائیں گیں۔
کراچی سے ملتان ہفتہ وار 3 پروازیں آپریٹ کی جائیں گیں، فلائی جناح 10 دسمبر سے اندرون ملک نئے فلائیٹ آپریشن کا آغاز کرے گی۔
اندرون ملک فلائیٹ آپریشن کیلئے ائیربس اے320 طیارے استعمال کیا جائے گا، کراچی سے فیصل آباد ، سیالکوٹ کیلئے بروز سوموار، منگل، جمعرات ، ہفتے کوپروازیں آپریٹ کی جائیں گیں۔
کراچی سے ملتان کے لیے بروز بدھ، جمعہ اور اتوار کے روز پروازیں آپریٹ کی جائیں گیں۔