ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایئربس 320 میں سافٹ ویئر خرابی، دنیا بھر میں ہزاروں طیارے گراؤنڈ ہونے کا خدشہ

ایئربس 320 میں سافٹ ویئر خرابی، دنیا بھر میں ہزاروں طیارے گراؤنڈ ہونے کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: دنیا بھر میں ایئربس 320 طیاروں کو نئے تکنیکی مسائل کا سامنا ہے، جہاں حال ہی میں سامنے آنے والی سافٹ ویئر خرابی کے باعث ہزاروں طیارے گراؤنڈ ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

 عالمی ایوی ایشن حلقوں کے مطابق ایئربس کمپنی نے نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے تمام ایئرلائنز کو سافٹ ویئر کا پرانا ورژن فوری طور پر دوبارہ لوڈ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایئربس 320 طیاروں میں انسٹال کیے گئے نئے سافٹ ویئر میں دورانِ پرواز متعدد طیاروں میں خرابی رپورٹ ہوئی، جبکہ شمسی تابکاری کے اثرات سے سافٹ ویئر متاثر ہونے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔ کمپنی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس خرابی سے دنیا بھر کے تقریباً 6 ہزار طیارے متاثر ہوسکتے ہیں۔

یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (EASA) نے بھی ہنگامی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے ایئربس کو مذکورہ طیاروں کو فوری طور پر گراؤنڈ کرنے کی ہدایت دی ہے، تاکہ سافٹ ویئر سے متعلق کسی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستان میں بھی ایئربس 320 طیاروں کا فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خطرہ موجود ہے، تاہم پی آئی اے کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ ادارے کے کسی بھی طیارے میں متاثرہ سافٹ ویئر ورژن انسٹال نہیں کیا گیا، اس لیے قومی ائر لائن کا آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔

ایئربس نے واضح کیا ہے کہ حال ہی میں ریلیز کیا گیا نیا سافٹ ویئر ورژن 104 دورانِ پرواز غیر معمولی رویہ دکھا رہا تھا، جس کے بعد تمام ایئرلائنز سے اسے ہٹا کر پرانا محفوظ ورژن لوڈ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔