وقاض احمد:کالے شیشے ،غیر نمونہ نمبر پلیٹس لگانے والے افسران واہلکار ہوشیار، سی ٹی او لاہور نے پولیس کی سرکاری گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔
پولیس اہلکار وافسران عام شہریوں والے قوانین کے مطابق سفر کریں گے، ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنیوالے اہلکاروں وافسران کو چالان ،مقدمات کا سامنا کرنا ہو گا۔
سی ٹی او اطہر وحید کا کہنا تھا کہ پولیس کی سرکاری گاڑیوں ،موٹرسائیکلوں کیخلاف کارروائی کریں، کالے شیشے ختم نہ کرنے افسران و اہلکاروں کیخلاف مقدمات درج کرائے جائیں گے۔
غیر نمونہ نمبر پلیٹس نہ ہٹانے والے افسران واہلکاروں کیخلاف بھی مقدمات ہونگے،شہر میں سینکڑوں پولیس گاڑیاں کالے شیشوں ،غیر نمونہ نمبر پلیٹس کیساتھ گھومتی ہیں، عوام کے ساتھ سرکاری افسران وپولیس اہلکاروں کو ٹریفک قوانین پر عمل کرنا ہو گا۔