ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوم یکجہتی فلسطین: صدر مملکت اور وزیراعظم نے فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھنےکا عزم دہرادیا

یوم یکجہتی فلسطین: صدر مملکت اور وزیراعظم نے فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھنےکا عزم دہرادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی فلسطین منایا جا رہا ہے، جلوس اور مظاہروں کے دوران غزہ پر قابض صیہونی فورسز کی بربریت کو آشکار کیا جائےگا۔

 صدر مملکت آصف  زرداری اور  وزیراعظم شہباز شریف نے یوم یکجہتی فلسطین پر  اپنے  پیغامات میں آخر تک فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھنے کا عزم دہرادیا۔

 صدر مملکت آصف زرداری نے کہاکہ پاکستان فلسطینی عوام کی ہر طرح کی سیاسی، سفارتی، انسانی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

 انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ غزہ امن معاہدے میں بھی پاکستان نے مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا، اس امید کے ساتھ کہ اسرائیلی ظلم و جارحیت سے فلسطینی عوام پر ڈھائے گئے ناقابل تصور  دکھوں کا خاتمہ ہوسکے گا، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فلسطینیوں کی سرزمین سے اسرائیل کے مکمل انخلا کو یقینی بنانا ناگزیر  قرار دیا۔

 وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کے جنگی جرائم اور  منظم نسل کشی کا عالمی قوانین کے مطابق مواخذہ ہونا چاہیے، فلسطینی عوام نے مثالی، غیر متزلزل اور بھرپور عزم و ہمت کا مظاہرہ کیا۔

وزیراعظم نے پیغام میں واضح کیا کہ منصفانہ، جائز ، آزادی، عزت و قار  اور  امن و خوشحالی کے لیے فلسطینوں کی حق پر مبنی جدو جہد کے ساتھ ہیں۔