نگران وزیراعظم اقوام متحدہ کی  اٹھائیسویں کانفرنس آف پارٹیز میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئے

 نگران وزیراعظم اقوام متحدہ کی  اٹھائیسویں کانفرنس آف پارٹیز میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی:  نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اقوام متحدہ کی  اٹھائیسویں کانفرنس آف پارٹیز  میں شرکت کے لئے دبئی پہنچ گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق دوبئی کے المکتوم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات کے وزیر انصاف عزت مآب عبداللہ سلطان بن عوادالنعیمی, متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمزی اور پاکستانی سفارتی عملے نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

وزیراعظم  اٹھائیسویں کانفرنس آف پارٹیز میں پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گے، وزیراعظم یکم اور دو دسمبر کو ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کریں گے۔ 

واضح رہے کہ وزیر اعظم کے ہمراہ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی ،نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر ،نگران وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی احمد عرفان اسلم اور نگران وزیر توانائی محمد علی بھی کانفرنس آف پارٹیز  میں شرکت کریں گے۔