عثمان خان : الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے حلقوں میں انتخابات میں تاخیر کی خبریں بلکل بے بنیاد اور گمراہ کن ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن ان کی پرزور تردید کرتا ہے، انتخابی فہرستوں کی تیاری نہ ہونے کی خبر بلکل جھوٹی ہے۔الیکشن کمیشن نے ایسی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ ایسی گمراہ کن خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے مختلف چینلز پر چلنے والی خبروں کی ٹرانسکرپٹ اور ریکارڈنگ منگوا لی ہیں