موٹرسائیکل 150 کی قیمت میں 60 ہزار روپے تک کا اضافہ

 موٹرسائیکل 150 کی قیمت میں 60 ہزار روپے تک کا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)یونائیٹڈ آٹوز نے اپنی موٹرسائیکل "یو ایس 150" کی قیمت میں حیران کن طور پر 60ہزار روپے کا اضافہ کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کے مطابق کمپنی کی جانب  سے یہ موٹرسائیکل چند ماہ قبل ہی متعارف کرائی گئی ، جس کی قیمت اس اضافے کے بعد اب 3لاکھ 30ہزار روپے ہو گئی ہے۔

 یونائیٹڈ آٹوز لاہور کی موٹرسائیکل ساز کمپنی ہے جس کی طرف سے یہ موٹرسائیکل ہنڈا اور سوزکی کی 150سی سی موٹرسائیکلز کے مقابلے میں لانچ کی گئی تھی۔

 چنانچہ اس کی قیمت ان کمپنیوں کی موٹرسائیکلز کی نسبت بہت کم رکھی گئی تھی لیکن اب اضافے کے بعد اس موٹرسائیکل کی قیمت بھی ہنڈا اور سوزوکی کی 150سی سی موٹرسائیکلز کے قریب پہنچ گئی ہے۔