ایف بی آر نے ملک بھر میں پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمد کر دیئے

ایف بی آر نے ملک بھر میں پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمد کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان : پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی مشکلات میں ایک بار پھر اضافہ، ایف بی آر نے ملک بھر میں پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمد کر دیئے۔ 
ذرائع ایف بی آر  کے مطابق پی آئی کو مجموعی طور پر ساڑھے چار ارب کی ادائیگی کرنی ہے، پی آئی اے نے فروری سے لیکر اب تک ریٹرن بھی فائل نہیں کی ہے،  فوری طور پر دو ارب ستر کروڑ روپے کی وصولی کرنی ہے ، ادائیگی نہ ہونے پر اکاؤنٹس منجمند کر دئیے گئے ہیں۔ 
قومی ایئر لائن ذرائع کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے پی آئی اے کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل دورے پر کاروائی سمجھ سے بالا تر ہے۔

 ایف بی آر عموماً مہینے کے آخری دنوں میں پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمند کرنے کی کاروائی کرتا ہے ۔ دورے کے موقع پر اکاؤنٹس منجمند کرنا ملکی مفادات کے منافی ہے۔