مقدمات کا خوف، مزید 11 ہزار سے زائد شہریوں نے ڈرائیونگ لائسنس بنوالیا

 مقدمات کا خوف، مزید 11 ہزار سے زائد شہریوں نے ڈرائیونگ لائسنس بنوالیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: مقدمات کا خوف اور چالان کا ڈر، 15 روز میں 1 لاکھ سے زیادہ شہریوں نے لائسنس بنوالیے۔
 شہریوں نےڈرائیونگ لائسنس بنوانےمیں دلچسپی لیناشروع کردی ہے۔ گزشتہ 15 روز میں 1 لاکھ 73 ہزار 317 شہریوں نے لائسنس بنوائے ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر مستنصر فیروز کے مطابق 45 ہزار سے زائد شہریوں نے اپنے لرنر پرمٹ کی بھی تجدید کروائی جبکہ 11 ہزار سے زائد شہریوں نے اپنا فریش ڈرائیونگ لائسنس بنوایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 175 گمشدہ لائسنس، 204 انڈورسمنٹ لائسنس، 1200 انٹرنیشنل لائسنس جاری کیے گئے۔

سی ٹی او کا کہنا ہے شہر کے 8 پولیس خدمت مراکز دن رات کام کررہے ہیں،لاہور میں مجموعی طور پر 34 پولیس خدمت مراکز سے شہری استفادہ کررہے ہیں جبکہ کریک ڈاؤن کے دوران بغیر لائسنس 05 ہزار 902 ڈرائیورز کےخلاف مقدمات درج کروائے گئے۔اب تک 05 ہزار 778 کم عمر ڈرائیورز کےخلاف کارروائی کی گئی ہے۔سی ٹی او کا کہنا ہےلرنر پرمٹ،زائدالمیعاد لائسنس اور انٹرنیشنل لائسنس رکھنے والوں پر مقدمات درج نہیں کروائےجارہے۔