ویب ڈیسک: عالمی سب میرین میں خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہو نے کا خطرہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی سب میرین کیبل میں خرابی سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی ہے، اس حوالے سے ترجمان پی ٹی سی ایل کا کہنا ہےمصر کے قریب سب میرین کیبل اے اے ای ون میں خرابی ہوئی ہے، سب میرین کیبل پر ایک سے زائد کٹ لگے ہیں جس کی وجہ سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہو رہی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سب میرین کیبلز کٹنے سے پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ کی سروس متاثر ہوئی ہے، پی ٹی سی ایل نے انٹرنیٹ ٹریفک متبادل روٹس پر ڈال دی ہے۔