تبادلوں کے منتظر اساتذہ کیلئے اچھی خبر

Teachers
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی یکم دسمبر کی بجائے پندرہ دسمبر کو اٹھائی جائے گی۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ وعدے کے باوجود تبادلوں پر سے پابندی اٹھانے میں ناکام ہوگیاہے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تکنیکی خرابی کے باعث سکول شماری کا کام روک دیا تھا۔ سکول سربراہان کو سکول شماری کا کام تاحکم ثانی روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق سکول انفارمیشن سسٹم کے سافٹ ویئر میں خرابی کو جلد ٹھیک کرلیا جائے گا، تبادلوں کو کھولنے سے قبل محکمہ کے پاس سکولوں اور آسامیوں کا سو فیصد ڈیٹا دستیاب ہونا ضروری ہے،آئندہ ماہ دسمبر میں تبادلوں پر سے پابندی اٹھالی جائے گی۔ یاد رہے کہ اس بار آن لائن تبادلوں میں تمام کیٹیگری کے اساتذہ اپلائی کرنے کے اہل ہونگے۔