ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی اور ق لیگ کی قیادت نے اہم فیصلہ کرلیا

پی ٹی آئی اور ق لیگ کی قیادت نے اہم فیصلہ کرلیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کی قیادت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے اپنے اپنے ارکان پنجاب اسمبلی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔

نجی ٹی وی  کے مطابق دونوں جماعتوں کی قیادت نے اپنے اپنے ارکان اسمبلی کو ہدایت دی ہے کہ پیدا شدہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کے لیے ارکان ملک میں موجود رہیں اور قیادت سے رابطے میں رہیں۔

تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں ںے اپنے اراکین کو جمعرات کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کردی ہے، ارکان کو ہدایت ملی ہے کہ جمعہ کو عمران خان کی صدارت میں پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں حاضری یقینی بنائی جائے۔