ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کیلئے نئی شرائط جاری کردیں

Umrah Pilgrims new direction by Saudi govt
کیپشن: Umrah Pilgrims
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سعودی وزارت حج و عمرہ زائرین کی سعودی عرب آمد کے حوالے سے نئی شرائط جاری کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں حکومت کی جانب سے منظور شدہ کورونا ویکسین لگوانے والے غیر ملکی عمرہ زائرین کو سعودی عرب میں آمد کے ساتھ ہی بغیر کسی قرنطینہ کے عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہو گی مگر ایسے افراد جنہوں نے عالمی ادارہ صحت کی طرف سے منظور شدہ ویکسین لگوائی ہوئی ہے انہیں عمرہ کی ادائیگی سے قبل تین دن تک قرنطینہ میں رہنا پڑے گا۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق 48 گھنٹوں بعد ان افراد کو منفی کورونا ٹیسٹ کی صورت میں عمرہ کی اجازت دی جائے گی۔ تمام زائرین کے لئے لازمی ہےکہ وہ اپنے ممالک سے کورونا وائرس کی ویکسین کی ضروری خوراک مکمل کر کے تشریف لائیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer