ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات کے ایشیاء میں سب سے بڑے ویزہ سینٹر کا کراچی میں افتتاح کردیا گیا۔
یو اے ای کے رواداری و بقائے باہمی کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور کراچی میں یو اے ای کے قونصل جنرل ڈاکٹر سالم الخدیم نے کراچی میں نئے ویزہ سینٹر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
افتتاحی تقریب کے موقعے پر سندھ حکومت کے اعلیٰ افسران، تاجر برادری اور میڈیا نمائندگان بڑی تعداد میں موجود تھے۔
متحدہ عرب عمارات میں کم و بیش 16 لاکھ سے زائد پاکستانی شہری مختلف سرکاری و نجی شعبہ جات میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ یو اے ای سے پاکستان کو بھیجے جانے والے زرِ مبادلہ کا تخمینہ 4ارب ڈالر سالانہ لگایا گیا ہے۔
inauguration ceremony of a modernised UAE Visa Center in #Karachi along with #SheikhNahyanBinMubarakAlNahyan & Dr. Salim Alkhaddeim AlDhanhani CG UAE #Pakistan & #UAE have laid strong foundations of bilateral relations,friendship & cooperation over the years. pic.twitter.com/hdh4Md3owp
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) November 28, 2021