اداکارہ لنزے لوہن نے اسلام قبول کرلیا، بدر شماس سے منگنی

Lindsay Lohan Engagement to Bader Shammas
کیپشن: Lindsay Lohan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ہالی وڈ اداکارہ لنزے لوہن لوہن نے اپنے دوست بدر شماس سے منگنی کر لی ہے۔

اداکارہ لنڈسے لوہن نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 97 لاکھ فالوروز کے ساتھ منگنی کی خبر شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ منگنی کی خبر کے ساتھ اداکارہ نے کچھ تصاویر بھی شیئر کیں جن میں انہوں نے ہیرے  کی انگوٹھی پہن رکھی تھی۔ بدر شماس  اور لنزے لوہن کی ملاقات موسیقی کے ایک فیسٹیول میں ہوئی تھی۔ 35 برس کی لنڈسے لوہن نے انسٹاگرام پر منگنی کی خوشخبری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ  میری محبت۔ میری زندگی۔ میرا خاندان۔ میرا مستقبل۔‘
اداکارہ لنڈسے لوہن اور بدر شماس کو کورونا وبا سے قبل دبئی میں موسیقی کے ایک فیسٹیول میں دیکھا گیا تھا۔ یادرہے اداکارہ لنڈسے لوہن کافی عرصہ سے قرآن کا مطالعہ بھی کررہی ہیں۔ بعض رپورٹس کے مطابق وہ اسلام بھی قبول کرچکی ہیں۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2021-11-29/news-1638172250-2076.jpg
بدر شماس سے قبل لنڈسے لوہن نے روس کی ایک کاروباری شخصیت ایگور ٹیرابوسف سے منگنی کی تھی تاہم دونوں کے درمیان 2016 میں علیحدگی ہوئی تھی۔
بدر شماس دبئی میں کریڈٹ سوئس بنک کے اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ کے عہدے پر فائز ہیں انہوں نے یونیورسٹی آف ساؤتھ فلوریڈا سے میکینکل انجنئیرنگ کی ڈگری حاصل کی جس کے بعد انہوں نے جان ایف سائکس کالج آف بزنس سے بی ایس ایف کی ڈگری حاصل کی۔ 

API Response: