ملتان روڈ پر دھماکہ، 4 افراد زخمی

ملتان روڈ پر دھماکہ، 4 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) ملتان روڈ پر رکشہ میں دھماکے سے خاتون سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوگئے، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دھماکے کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان روڈ پر رکشہ میں   دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے گنگارام، سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثے کی اطلاع ملنے پر  ریسکیو، سی ٹی ڈی، بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیمیں اور ایس پی سول لائنز دوست محمد، ڈی ایس پی، ایس ایچ او موقع پرپہنچ گئے۔

فرانزک سائنس ایجنسی کے مطابق رکشے میں بارودی مواد نصب تھا، دھماکے میں 4سے5کلو بارودی مواد  استعمال کیا گیا۔

 ایس پی سول لائنز کا کہنا ہے کہ رکشہ ڈرائیور کی شناخت رمضان کے نام سے ہوگئی ہے، چوبرجی کوارٹر کے سامنے ڈرائیور واش روم کیلئے اترا تو دھماکہ ہوگیا، رکشہ ڈرائیورمعمولی زخمی ہوا، پورے علاقے کو سیل کردیا گیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملتان روڈ پر رکشے میں دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی، انہوں  نے زخمی افراد کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کرنےکی ہدایت کردی۔

Sughra Afzal

Content Writer