انجینئرز ایسوسی ایشن کی سرکاری دفاتر میں قلم چھوڑ ہڑتال

 انجینئرز ایسوسی ایشن کی سرکاری دفاتر میں قلم چھوڑ ہڑتال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی عباس) پنجاب گورنمنٹ انجینئرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سرکاری دفاتر میں قلم چھوڑ ہڑتال چوتھے  روز بھی جاری ہے، انجینئرز کا  کہنا ہے کہ ٹیکنیکل الاؤنس میں اضافے  تک ہڑتال جاری رہے گی۔

پنجاب گورنمنٹ انجئیرز ایسوسی ایشن کی جانب سے گزشتہ چار روز سے سرکاری دفاتر میں ہڑتال جاری ہے، جس میں مختلف صوبائی محکموں کےگریڈ سولہ، سترہ، اٹھارہ اور انیس کے انجئینرز شامل ہیں۔ جو کے پی  کی حکومت کے فیصلے کے مطابق پنجاب کے انجئیرز کا ٹیکنکل الاؤنس منظور کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں، انجینئرز  نے سرکاری کام چھوڑ کر بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی ہیں۔

انجینئرز ایسوسی ایشن کاکہنا ہے کہ قلم چھوڑ ہڑتال محکمہ زراعت، آبپاشی، سی اینڈ ڈبلیو، پی اینڈ ڈی، پی ایچ اینڈ ڈی اور ہاؤسنگ سمیت مختلف محکموں میں کی گئی۔

Shazia Bashir

Content Writer